بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ کم فرنینڈس کو اسٹروک کے بعد بحرین کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک قریبی خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم فرنینڈس کو اسٹروک کے بعد سے اسپتال میں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جبکہ جیکولین فرنینڈس بذریعہ فون اپنے رشتے داروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جیکولین فی الوقت سفر نہیں کرسکتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بحرین میں موجود رشتے داروں سے صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کررہی ہیں۔
تاہم جیکولین نے اب تک اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے کوئی پبلک کمنٹ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ کم فرنینڈس اپنے شوہر الروئے فرنینڈس کے ساتھ بحرین میں رہتی ہیں جبکہ جیکولین بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔