• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم کے قیام کا مقصد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہے، ظہور اقبال


پاکستان بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فورم کے قیام کا مقصد ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور وطن عزیز و فرانس کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ ہمیں ان مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

وہ ہیڈ آف چانسلری عباس سرور قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی تھے۔

تقریب کے میزبان صدر پاکستان بزنس فورم (رجسٹرڈ) فرانس، حاجی محمد اسلم چوہدری تھے جبکہ اس موقع پر حاجی محمد اسلم، چوہدری منیر وڑائچ صدر ق لیگ، راجہ علی اصغر، چیئرمین نعیم، پاکستان تحریک انصاف کے شیخ نعمت اللّٰہ،  چوہدری ابوبکر گوندل، قائم مقام سفیر امجد عزیز قاضی اور دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر عباس سرور قریشی اور قائم مقام سفیر امجد عزیز قاضی نے خطاب کرتے ہوئے فورم کے قیام کو سراہا اور زور دیا کہ زیادہ زیادہ فوکس پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہونا چاہیے۔

چیرمین سردار ظہور اقبال اور معروف تاجر مشتاق خان جدون نے  پاکستان بزنس فورم کے بعض عہدیداروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید