• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.75فیصد ریکارڈ

شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون پنجے گاڑتا نظر آرہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، کراچی میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے کیسز کی شرح سوا 10 فیصد تھی۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں اومیکرون ویرینٹ دوسرے ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز سے متعلق کہنا تھا کہ اس وبا سے صرف احتیاط کے نیتجے میں ہی بچاؤ ممکن ہے۔

قومی خبریں سے مزید