وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مری میں شدید برفباری کے باعث پیش آنے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے خود پہنچ گئے۔
شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ سڑک کنارے کھڑے ہیں اور گاڑیوں کو ہاتھ کے اشارے سے راستہ بتا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے ہیں۔
مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔