• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں برفباری تھم گئی، اورکزئی میں چھت گر گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سوات میں برف باری تھم گئی جبکہ اورکزئی میں واقع اسپتال کی چھت برف کے دباؤ سے گر گئی۔

سوات کے علاقوں کالام، مالم جبہ اور ملحقہ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، بالائی علاقوں میں اب بھی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

شدید برف باری کے باعث کالام مہوڈھنڈ روڈ آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی بندش سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر اورکزئی میں برف باری کے بعد راستے اور گھروں کی چھتیں برف سے ڈھک گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اورکزئی کے ڈسٹرکٹ اسپتال مشتی میلہ کے وارڈ کی چھت برف کا وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ وارڈ کی چھت کا ملبہ ہٹا لیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال کو مکمل صاف کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال مشتی میلہ کے ایم ایس اصغر شاہ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید