• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے محمد آصف سے ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں بتادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا۔

شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ  میرے 14 سالہ کیرئیر میں میری صرف دو دفعہ لڑائی ہوئی، ایک بار آصف سے جب میں نے اسے ایک بلا مارا جو کہ اسے دو بار مارنا چاہیے تھا۔

2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ڈریسنگ روم میں شعیب اختر اور محمد آصف کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر غصے میں آکر شعیب نے آصف کو بلا دے مارا تھا اور اس کے نتیجے میں محمد آصف زخمی ہوئے تھے تاہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی۔

دوران گفتگو شعیب نے میزبان کے سوال پر اپنی بال سے زخمی ہوجانے والے کھلاڑیوں سے متعلق بھی بتایا، انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں 31 کھلاڑیوں کو اپنی بال سے زخمی کیا اور 40 فرسٹ کلاس کرکٹر بھی ان کی گیند سے زخمی ہوئے۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ بال سے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد انٹرنیشنل ریٹنگ میں بھی موجود ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید