• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اومی کرون ویرینٹ کیسز میں تیزی، شنگھائی میں سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی


چین میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں تیزی کا  رجحان  جاری ہے جبکہ شنگھائی میں مقامی منتقلی کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے پر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے پھیلے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کے جشن کے باعث کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

چین میں آج کورونا کیسز کے باعث 30 بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جس میں 4 سے زائد پروازیں امریکا کی تھیں۔

چین رواں ماہ کورونا صورتحال کے باعث امریکا کی 74 پروازیں منسوخ کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید