• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گوگل کے بتائے راستے پر چلنے سے 3 افراد جان گنوا بیٹھے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت میں گوگل میپ کی مدد سے سفر کرنے والی مسافروں کی گاڑی زیرِ تعمیر پل سے دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گوگل مسافروں کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔

گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ہے، ہم حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کے لیے تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نیوی گیشن ایپ کے نامعلوم اہلکار کے ساتھ ساتھ سرکاری پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے دیگر افراد سے بھی تحقیقات کی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش میں گاڑی میں سوار 3 افراد گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر سفر کرتے ہوئے زیرِ تعمیر پل سے گرکر ہلاک ہو گئے تھے۔

گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے بریلی سے داتا گنج جانے والی کار ضلع فرید پور میں 50 فٹ کی بلندی سے ایک خستہ حال پل سے دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بھائی اور 1 نوجوان ہلاک ہو گئے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔

دنیا بھر میں عام طور پر گوگل میپ کو سفر کے لیے بہترین رہبر مانا جاتا ہے، لوگ گوگل میپ کے ذریعے راستوں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم بھارت میں گوگل کے بتائے گئے راستے پر چلنے سے 3 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید