• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف و شاعر بریتین بریتن باخ پیرس میں چل بسے

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی افریقی نژاد مصنف بریتین بریتن باخ 85 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں انتقال کر جانے والے شاعر، مصنف اور سابق سیاسی قیدی بریتین بریتن باخ نسل پرستی کے خلاف اپنی جدوجہد کے لیے مشہور تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریتین باخ کا شمار جنوبی افریقا میں سفید فام گروہ کی زبان افریکانز (AFRIKAANS) کے عظیم ترین شاعروں میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے 1970ء کی دہائی میں نسل پرستی کے خلاف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر کام کیا جس کی وجہ سے انہیں جھوٹے الزامات پر 7 سال قید کی سزا بھی ہوئی۔

انہوں نے اپنی شاعری افریکانز زبان اور نثر انگریزی میں لکھی۔

ان کا کام جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کا اہم حصہ رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید