غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کیا۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق کیمبرج فار فلسطین نامی گروپ نے یونیورسٹی کی بلڈنگ گرینچ ہاؤس پر قبضہ کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گروپ کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی اسلحہ کی صنعت میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے معاہدوں پر عمل نہیں کر رہی۔
کیمبرج یونیورسٹی نے اس حوالے سے کہا کہ پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، بلڈنگ پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔ یونیورسٹی کے گرینچ ہاؤس میں انتظامی امور اور مالی معاملات نمٹائے جاتے ہیں۔
کیمبرج فار فلسطین کے مطابق یونیورسٹی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی عوامی سطح پر مذمت کرے۔