• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے ویٹی کن میں خفیہ طور پر ایک میوزک شاپ میں جانے کی تصد یق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز پوپ فرانسس ایک میوزک شاپ میں گئے، جب وہ باہر آئے تو مقامی صحافی جیویر ماٹینز نے موبائل سے ان  کی ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جیویر ماٹینز بطور صحافی اپنا کام کررہے تھے، انہوں نے اپنی بدقسمتی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو ایک خط کے ذریعے مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد مجھے ایک صحافی  نے دیکھ لیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوپ بننے کے بعد جس چیز کی کمی محسوس کرتا ہوں یہ ہے کہ میں سڑکوں پر عام آدمی کی طرح گھوم نہیں سکتا جیسا کہ میں پہلے گھومتا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس میوزک شاپ پر پوپ فرانسس گئے تھے اس کے مالک نے بھی ان کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانسس شام 7 بجے کے قریب شاپ پر غیر اعلانیہ طور پر پہنچے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید