• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پکڑے گئے آن لائن فراڈ نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جعلی لاگ اِن دکھا کر انہیں اصل انویسٹمنٹ پورٹل کا یقین دلایا جاتا تھا، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10ہزار سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور فیز 6 سے عمل میں آئیں۔

قومی خبریں سے مزید