• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری: پاکستان نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

بری(خورشید حمید) بری میں پاکستان نژاد ٹیکسی ڈرائیور پر قتل کی نیت سے حملہ کرنے کے الزام میں ایک 37سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، بیل لین بری کے رچرڈ میکورمیک کو گرفتاری کے بعد چارج کر لیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے ، ملزم کو آج مانچسٹر اور سلفورڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے ایک 24سالہ لڑکی کو بھی اس اقدام قتل میں مدد دینے پر گرفتار کیا ہے جسے رہا کر دیا گیا لیکن ابھی اس سے مزید تفتیش کی جا سکتی ہے،یادرہے کہ پولیس کو 8نوری کو ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے بعد اس پر چاقو سے حملہ کی اطلاعات ملی تھیں، اس موقع پر ایمرجنسی سروسز کو بھی بلایا گیا اور ایک 23الہ ٹیکسی ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ، اس واقعہ پر ٹیکسی ڈرائیورز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹیکسی ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
یورپ سے سے مزید