• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی 9 مئی کو جتنا ہلکا فوج اسے اتنا ہی سنجیدہ لے رہی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا جوڈیشل کمیشن بنا کر ان سب واقعات کی تحقیقات کی جانی چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی نو مئی کو جتنا ہلکا لے رہی ہے فوج اسے اتنا ہی سنجیدہ لے رہی ہے.

عجیب بات ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سیاسی جماعت کیخلاف پریس کانفرنس کی، فوج کے سیاسی کردار اور سیاستدانوں کی گیٹ نمبر چار سے محبت پر جیوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔

 پروگرام میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی ،سلیم صافی ،ریما عمر اور عمر چیمہ نے اظہار خیال کیا۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نو مئی کے کسی مجرم کو سزا سے نہیں بچنا چاہئے، اسی طرح کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملنی چاہئے، جوڈیشل کمیشن کو 2014ء کے دھرنے سے نو مئی کے واقعات تک تحقیقات کرنی چاہئے، فوج کے سیاسی کردار اور سیاستدانوں کی گیٹ نمبر چار سے محبت پر جیوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔

سلیم صافی نے کہا کہ پی ٹی آئی نو مئی کو جتنا ہلکا لے رہی ہے فوج اسے اتنا ہی سنجیدہ لے رہی ہے، نومئی کو جس طرح دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا کوئی ریاست اسے قبول نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی نو مئی کو فوج کا بنایا ہوا منصوبہ قرار دے گی تو فوج بھی اسے نہیں چھوڑے گی.

 ریاست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے اور ماں بچوں کی بہت سی غلطیوں سے درگزر کرلیتی ہے، پی ٹی آئی قیادت کو نو مئی پر معذرت کرے جبکہ فوج ان واقعات میں پکڑے گئے لوگوں خصوصاً خواتین کیلئے عام معافی کا اعلان کردے۔

اہم خبریں سے مزید