• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 42 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 822 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید