• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائے جائیں گے۔

ان انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے وزیرِ اعظم آفس کی مدد چاہیے ہو تو وہ بھی دی جائے۔

اس حوالے سے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کابینہ اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات پر بریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جا  رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے، 15 اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3900 ای وی ایمز فراہم کر دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید