وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔
صدرمملکت نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کیا، بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت اور نیبرہڈ کونسلز کی مدت 4 سال ہوگی۔
اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کےلیے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پاس کیا گیا تھا۔