• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کا پیپلز پارٹی پر ’پاوری‘ انداز میں طنز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے لیے ایک طنزیہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں مسجد کے باہر گندگی کا ڈھیر اور کافی دنوں سے کھڑا پانی دکھائی دے رہا ہے۔

حلیم عادل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’پاوری‘ انداز اپنایا اور لکھا کہ ’یہ مسجد کا گیٹ ہے، یہ سیوریج کا گندا پانی ہے، اور یہاں ’پیپلزپارٹی‘ ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی لڑکی کی ایک مختصر ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں اُس نے اپنے کیمرے میں مخصوص انداز میں یہ کہا کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔

اس چند سیکنڈ کی ویڈیو نے اس لڑکی کو ایسی شہرت بخشی کے وہ آج ایک اداکارہ ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار کے طور پر جانی جاتی ہے۔

اس ویڈیو کا بخار سیاستدانوں پر بھی خوب چڑھا تھا، خواجہ اظہار اور پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی پاوری ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید