اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
3 اپریل کو سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر پہلی سماعت کی تھی، پہلی سماعت کے تحریری حکمنامے میں جسٹس یحیٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ لکھا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے 25 مارچ کو جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔