پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمپوزیم کا موضوع ’سمندر کے ساتھ مشترکہ مستقبل‘ تھا۔ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر یو ایس پیسیفک فلیٹ سے ملاقات کی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے فرسٹ سی لارڈ اور رائل نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
انھوں نے کمانڈر انچیف رشین فیڈریشن نیوی، چیف آف انڈونیشین نیوی اور چیف آف بنگلادیش نیوی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے جنوبی کوریا کے چیف آف نیول آپریشنز، برونائی بحریہ کے قائم مقام ڈپٹی کمانڈر اور سنگاپور کی بحریہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے عالمی سطح پر میری ٹائم ڈومین میں بڑھتے خطرات اور بلیو اکانومی سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ 2014 سے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطور مبصر شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ علاقائی اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے شریک بحری افواج کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دے گا۔