• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے ملاقات کی ہے۔ 

وزیراعظم نے پی ایس ایل میں لاہور قلندر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار لاہور قلندر پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندر کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے فرنچائزز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے، گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندرز کا خاصہ ہے۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے وزیراعظم کو لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کو آئندہ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے۔

ملاقات میں کپتان لاہور قلندرز شاہین آفریدی، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید بھی تھے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید