• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس میں یرغمال بنانےکا واقعہ، برطانیہ میں 2 افراد گرفتار

لندن (اے ایف پی)برطانوی پولیس نے ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں برطانوی شخص کو یرغمال بنانے میں مبینہ کردارادا کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کےمطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک پیغام میں کہا کہ ان افراد کو جمعرات کی صبح وسطی انگلینڈ کے برمنگھم اور شمال مغربی انگلینڈ کے مانچسٹر میں انسداد دہشت گردی افسران نے گرفتار کیا تھا،ان افراد سے کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ویسٹ کی تحویل میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،شمال مغربی انگلینڈ کے بلیک برن سے تعلق رکھنے والے 44سالہ ملک فیصل اکرم کو ہفتےکو 10 گھنٹے کےمحاصرے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید