• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی کون ہیں؟

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 نئے گانے’کنا یاری‘میں متعارف کروائے گئے کئی نئے چہروں میں ملک کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی بھی شامل ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سین 14 کی دوسری قسط میں ایک بلوچی پاپ سانگ’کنا یاری‘ ریلیز کیا گیا ہے۔

اس گانے کے مرکزی گلوکار کیفی خلیل ہیں جبکہ عبدالوہاب بگٹی نے تمبورا بجایاہے ۔

ایوا بی نے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے نام کے معنی خصوصی طور بتائے تھے۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ’اُن کےنام کا پہلا حصّہ ایوا، زمین کی پہلی خاتون حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور وہ خعد بھی ملک کی خواتین کی ریپنگ کمیونٹی (female rapping community) میں پہلی خاتون ہیں‘۔ 

جبکہ اُن کے نام کا شامل کردہ خط بی(B)  اُن کی بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔


انہوں نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ ایمینیم کا ایک گانا سننے کے بعد فوری طور پر ریپ گانوں کی طرف راغب ہو گئی تھیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہوں  نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ موسیقی اس انداز میں بھی ہو سکتی ہے‘۔

اُنہوں نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے کیونکہ اس طرح وہ گمنام ہونے کے باوجود بااختیار محسوس کرتی ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید