• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگاکر دریا میں چھوڑدیا گیا


دریائے سندھ میں تین ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس لگادیے گئے، ماہرین کے مطابق ٹیگ شدہ ڈولفنز سے موصول ہونے والا ابتدائی سیٹلائٹ ڈیٹا امید افزا لگتا ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق دریائے سندھ کی تین ڈولفنز کو سیٹلائٹ ٹیگس محکمہ جنگلی حیات، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

 سکھر میں نہروں میں پھنسی ڈولفنز کو ریسکیو کرنے کے بعد ٹیگز لگائے گئے، ڈولفنز میں دو مادہ اور ایک نر شامل تھا۔

ایشیا میں پہلی بار دریائی ڈولفنز میں سیٹلائٹ ٹیگنگ کی گئی۔

سیٹلائٹ ٹینگنگ کی مدد سے ڈولفنز کے حوالے سے بہت سے سوالوں کے جواب مل پائیں گے۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان، ریور ڈولفن ریور انیشی ایٹو، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ٹیگ شدہ ڈولفنز سے موصول ہونے والا ابتدائی سیٹلائٹ ڈیٹا امید افزا لگتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید