• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس لغاری کا تاجک وزیر سے رابطہ، توانائی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری(فائل فوٹو)۔

وزیر توانائی اویس لغاری کا تاجکستان کے وزیر توانائی سے رابطہ ہوا جس میں فریقین نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ علاقائی پاور کنیکٹیوٹی خطے کے توانائی کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔  

وزارت توانائی کے اعلامیہ کے مطابق اویس لغاری نے سرحد پار بجلی کی تجارت کے فروغ پر زور دیا۔ پاکستان اور تاجکستان توانائی منصوبوں میں طویل المدتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ 

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ علاقائی تعاون سے توانائی سلامتی اور معاشی استحکام ممکن ہے، انھوں نے کاسا 1000 منصوبے میں پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔ 

وزارت توانائی کے اعلامیہ کے مطابق توانائی کے شعبے میں تکنیکی سطح پر باقاعدہ رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید