وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کےلیے امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ رہائی فورس میں پی ٹی آئی کی تمام ونگز بشمول وکلاء اور انصاف یوتھ شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں، چاہتے ہیں جب بانی کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔