• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انارکلی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انار کلی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو بھرپور امداد فراہم کی جائےگی، دھماکے کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو اسپتال پہنچ کر  انارکلی بازار میں دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور پھول پیش کیے۔

 انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 میو اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے 16 کو ڈسچارج جبکہ 9 زخمیوں کو وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے۔


قومی خبریں سے مزید