• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بڑا جنونی ہوں، وہاب ریاض
پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بڑا جنونی ہوں، وہاب ریاض

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے بڑا جنونی ہوں، اچھی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنا چاہوں گا، میرا کسی نوجوان بولر سے مقابلہ نہیں بلکہ میرا مقابلہ خود سے ہے۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کی ذمہ داری صرف 6 کپتانوں پر نہیں، تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبران کو اپنی ذمےداری ادا کرنا ہوگی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کورونا کے باعث 2 بار رک چکا ہے، اس بار نہیں رکنا چاہیے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ریزرو کھلاڑیوں کا پول اچھا ہے جس میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، زیادہ آپشنز ہونا اچھی بات ہے، بطور کپتان ہميں مدد ملتی ہے، بطور ٹيم ہمارا فوکس صرف جيت پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سیزنز ميں قريب آکر ٹرافی نہ جيت سکيں، اس بار فنش کریں گے، ڈيرن سيمی اپنی ذاتی مصروفيت کے باعث تاخیر سے جوائن کریں گے، فينز کے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، فينز کو مایوس نہیں کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید