• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے 2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹھک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے پرانی یادیں تازہ کیں۔

کھلاڑیوں نے 2009ء کے ورلڈ کپ فائنل کی جھلکیاں دیکھیں، قومی پلیئرز میچ کے دوران ہونے والی دلچسپ باتیں یاد کرتے رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

اسکواڈ کے کھلاڑی نمائشی میچ کے لیے ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید