ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک مقامی میچ کے دوران خاتون نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا اور انہوں نے فٹبالر کو 3 سیکنڈ تک گلے لگایا۔
رپورٹس کے مطابق مبصرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاتون کی اس حرکت کی وجہ سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فٹبالر حسین حسینی پر 4500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کیا گیا ہے۔
فٹبالر کا کہنا ہے کہ میں خاتون مداح کی خاطر جرمانہ ادا کروں گا۔