• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال مٹھی، غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کر گئے

مٹھی(نامہ نگار )صحرائے تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کر گئے، رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 53 ہو گئی۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے دم توڑ گئے، مرنے والے بچوں کی عمریں 7 ماہ ،ڈیڑہ ماہ، 12 روز تین نومولود ہیں۔

جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید