• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمت: 50 روپے

ملنے کا پتا: دفتر ہمدرد صحت، 16 ویں منزل، بحریہ ٹاؤن ٹاور، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، کراچی۔

ہمارے سامنے ’’ ہمدرد صحت‘‘ کے نومبر، دسمبر 2021ء اور جنوری 2022ء کے شمارے موجود ہیں۔یہ جریدہ عوام کو برسوں سے صحت و تن درستی سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ، اُن کی اخلاقی تربیت گاہ کا بھی کردار ادا کر رہا ہے۔ اِن شماروں میں شامل تمام ہی مضامین علم وحکمت کا خزینہ ہیں، جن کے مطالعے سے صرف معلومات ہی میں اضافہ نہیں ہوتا، بلکہ ایک بہتر زندگی گزارنے میں بھی مدد ملتی ہے۔تازہ شمارے میں حکیم محمّد سعید اور ابو الوفا بوزجانی کی شخصیت، حکیم عبدالحمید کا ایک پرانا انٹرویو،کورونا وبا اور حفظانِ صحت سے متعلق مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹ: اتوار16جنوری کی اشاعت میں ’’نئی کتابیں‘‘ کے صفحے پر کتاب’’باغ و راغ‘‘ کے مصنّف غلام حسین ساجد کے نام کےساتھ، غلام محمّد قاصرکے مضالطے میں سہواً مرحوم لکھا گیا۔غلام حسین ساجد، اللہ کے فضل و کرم سے بقیدِ حیات ہیں۔ ہم اِس غلطی پر اُن سے اور اُن کے اہلِ خانہ سے دِلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔ احباب اور قارئیں تصحیح فرمالیں۔

سنڈے میگزین سے مزید