• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرخلیل الرحمٰن کی برسی پر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزمیں سیمینار

لاہور ( پ ر ) جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی 30ویں برسی کے موقع پر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیاگیا،سنیئرصحافی سہیل وڑائچ ، کالم نگار ڈاکٹر مجاہد منصوری ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ، سجاد میر اور چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے صحافت کے شعبے میں نام پیدا کرنے والی عظیم شخصیت کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن اپنے عہد کے عظیم صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی دلچسپی اور رہنمائی کے حوالے سے خبروں کو اخبار کی زینت بنایا، ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کہا کہ بڑے لوگ بڑے ہی کام کرتے ہیں ، میر خلیل الرحمٰن نے پاکستان کا سب سے بڑا اخبار شائع کیا۔ ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ قیام پاکستان میں جہاں قائدین کی خدمات قابل ذکر ہیں وہیں میر خلیل الرحمٰن کی صحافت نے بھی پاکستان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ سجاد میر نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن نے صحافت کو جدت کے ذریعے متعارف کروانے کے لیے اہم کردار ادا کیا،پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن جیسی شخصیات تاریخ میں کم ہی پیدا ہوتی ہیں ، ہمیں ایسی شخصیات کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی جدوجہد کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرنا چاہیے۔لاہور ( پ ر ) جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی 30ویں برسی کے موقع پر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیاگیا،سنیئرصحافی سہیل وڑائچ ، کالم نگار ڈاکٹر مجاہد منصوری ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ، سجاد میر اور چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے صحافت کے شعبے میں نام پیدا کرنے والی عظیم شخصیت کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن اپنے عہد کے عظیم صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی دلچسپی اور رہنمائی کے حوالے سے خبروں کو اخبار کی زینت بنایا، ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کہا کہ بڑے لوگ بڑے ہی کام کرتے ہیں ، میر خلیل الرحمٰن نے پاکستان کا سب سے بڑا اخبار شائع کیا۔ ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ قیام پاکستان میں جہاں قائدین کی خدمات قابل ذکر ہیں وہیں میر خلیل الرحمٰن کی صحافت نے بھی پاکستان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ سجاد میر نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن نے صحافت کو جدت کے ذریعے متعارف کروانے کے لیے اہم کردار ادا کیا،پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ میر خلیل الرحمٰن جیسی شخصیات تاریخ میں کم ہی پیدا ہوتی ہیں ، ہمیں ایسی شخصیات کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی جدوجہد کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرنا چاہیے۔
لاہور سے مزید