• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں موت کی بڑی وجہ بیکٹیریل انفیکشنز، 2019 میں ساڑھے 49 لاکھ اموات ہوئیں

کراچی (رفیق مانگٹ) دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجہ بیکٹیریل انفیکشنز ہیں،عالمی سطح پر2019میں ساڑھے49لاکھ اموات کا سبب یہی بیکٹریل انفیکشن تھے، ایڈز یا ملیریا کی بجائے زیادہ لوگ ناقابل علاج بیکٹیریل انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ 

طبی جریدے لانسٹ کی رپورٹ کے مطابق ناقابل علاج بیکٹریل انفیکشن پوری دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ اینٹی مائیکروبیل مزاحمت(اے ایم آر) عالمی سطح پر2019 میں 12 لاکھ70ہزار اموات ہوئیں۔ 

اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) اس وقت ہوتا ہے جب خورد بینی اجسام جیساکہ بیکٹیریا، وائرس، فنگس اور پیراسائٹس وقت کے ساتھ تبدیل ہو کرمزاحمت ظاہرکرتے ہیں اور ان پرگزشتہ موثر دواؤں کا اثر نہیں ہوتا ،ان کی مزاحمت کی بڑی وجہ وائرل انفیکشنز جیسا کہ عام سردی یاانفلوئنزا کیلئے اینٹی بائیو ٹکس کا غلط استعمال ہے، اگر اے ایم آ ر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو موجودہ اینٹی مائیکرو بیلز غیر موثر ہو جائیں گے اورانفیکشن قابل علاج نہیں رہیں گے، جس کانتیجہ طویل بیماری اورموت کے بڑھتے خطرے کی صورت میں نکلتا ہے۔

 موثر اینٹی مائیکرو بیلز اور انفیکشنز کے علاج کے بغیر اعضاء کی پیوندکاری، کینسر کیلئے کیمو تھراپی،ذیابیطس کا علاج اور نمایاں سرجریاں ان مریضوں کے لئے زیادہ خطرناک ہوجائیں گی جو کمزور صحت کے حامل ہیں۔

 اے ایم آر کا مقابلہ کرنے لئے ضروری ہے کہ اینٹی بائیوٹیکس کا موزوں استعمال کیا جائے، اپنے ڈاکٹر سے خود سے اینٹی بائیوٹیکس طلب نہ کریں،اینٹی بائیو ٹکس استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

اینٹی بائیوٹکس بیکٹریل انفیکشن کے لئے تو موثر ہے لیکن وائرل انفیکشن جیسا کہ سرد ی یا زکام کیلئے نہیں۔

 وائرل انفیکشن میں پانی زیادہ پئیں اور آرام کریں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر، بیکٹیریل انفیکشن نے عالمی سطح پر ایک اندازے کے مطابق ساڑھے49لاکھ اموات میں کردار ادا کیا، جس میں بارہ لاکھ ستر ہزار اموات کی وجہ براہ راست یہی انفیکشن تھا۔ یہ تخمینہ 204 ممالک اور خطوں پر محیط اعدادوشمارکے تجزیہ پر مبنی ہیں جن کو محققین کے ایک بین الاقوامی گروپ نے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کولیبریٹرز کہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی سب صحارا افریقہ میں اموات کی شرح سب سے زیادہ تھی جو ایک لاکھ افراد میں 114.8 اموات بیکٹیریل اینٹی مائکروبیل مزاحمت سے وابستہ تھیں۔

 مغربی سب صحارا افریقہ میں، مثال کے طور پر، اینٹی بائیوٹکس تک رسائی میں اضافہ مزاحمت سے اموات کے بوجھ کو کم کر سکتا ہے، کیونکہ پہلی لائن کی دوائیوں کی ناکامی کے بعد دوسری لائن کی اینٹی بائیوٹکس آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔

اہم خبریں سے مزید