• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

پاکستانی وفد سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ صہیونی حکومت مسلمانوں کی صفوں کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو صہیونی حکومت کا مقابلہ آپس میں اتحاد و یکجہتی سے کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی عوام کو صہیونی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔

قومی خبریں سے مزید