• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا، بائیکاٹ کا مطالبہ

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پرچھاپ دیا جس سے بھارت میں اشتعال پایا جاتا ہے، ہندو انتہا پسندوں نے ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، مدھیہ پردیش میں ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ امیزون کی جانب سے بھارتی ترنگے کا استعمال جوتوں پر ناقابل برداشت ہے، ان کے علم میں یہ بات آئی ہے جس پرکاروائی کریں گے، ان کی ہدایات کی روشنی میں کمپنی کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بے حد تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 اور آئی پی سی کی دفعہ 505 (2) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید