• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ٹیکس میں 3کروڑ کا فرق بڑی بات نہیں‘ 2 ارب کا فرق ہوتا تو بات تھی‘شوکت ترین

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوسپریم کورٹ نے صادق اورامین قراردیا ہے، ان کے ٹیکس میں 3 کروڑ روپے کا فرق آنا کوئی بڑی بات نہیں۔

بدھ کو پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ عمران خان کے ٹیکس میں دو ارب روپے کا فرق ہوتا تو بات تھی، اگروزیراعظم کی آمدنی 3 ارب روپے بڑھ جاتی توبات تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تین کروڑ کا کوئی اثاثہ بیچا ہوگا، ان سےپوچھ لیں وہ جواب دے دیں گے‘سینیٹ سے بھی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہوگا آپ دیکھتے جائیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

اہم خبریں سے مزید