• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 86 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 86 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 جنوری تک 22 ارب 48 کروڑ ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 84 کروڑ 56 کروڑ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔

تجارتی خبریں سے مزید