• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس سیزن 15 سے باہر ہونے پر راکھی ساونت سخت خفا

معروف بھارتی رقاصہ، ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی ٹاک شو میزبان راکھی ساونت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انھیں ایک بار پھر بگ باس سیزن 15  سے ایلیمینٹ کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا ہے ان کے ساتھ بگ باس کے ہر سیزن میں ایسا ہی رویہ رکھا جاتاہے، یہ مجھے کسی ٹشو کی طرح استعمال کرتے ہیں، اور میری تمام صلاحیتوں کو نچوڑ کر بعد ازاں مجھے پروگرام سے خارج کردیتے ہیں جو کہ قابل افسوس بات ہے۔ 

بگ باس سے باہر ہونے کے دو روز بعد راکھی ساونت نے پاپا رازیز سے اپنے جم کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شو کے منتظمین کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ مجھے ٹرافی جیتنے کا موقع کیوں نہیں دیتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بگ باس اگر آپ ہر سال مجھے بلائیں گے تو آپ صرف مجھے ٹشو کی طرح استعمال کریں گے۔ میں ٹشو پیپر نہیں ہوں بگ باس، میں جیتی جاگتی انسان ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید