• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر کیلئے نامزد ایرانی اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

مہدی محمودیان—فائل فوٹو
مہدی محمودیان—فائل فوٹو 

ایران میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور آسکر کے لیے نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان کو تہران میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے 2022ء کے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار 2 افراد کو ممکنہ سزائے موت دیے جانے کے خدشے سے خبردار کیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہدی محمودیان کے یورپ میں مقیم دوست حسین رزاق نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار بدھ کے روز ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انہیں حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی اسکرین رائٹر کے ذاتی ٹیلی گرام چینل پر بھی گرفتاری کی اطلاع دی گئی، جس کے مطابق اہلکار ان کے الیکٹرانک آلات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

حسین رزاق نے بتایا کہ مہدی محمودیان نے بدھ کی صبح تقریباً 2 سے 3 بجے مجھ سے فون پر بات کی تھی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان سے یہ گفتگو 2022ء کے مظاہروں سے متعلق ایک سزائے موت کے مقدمے پر ہو رہی تھی لیکن اس کے بعد مہدی محمودیان نے فون کا جواب دینا بند کر دیا۔ 

رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 1 درجن سے زائد مسلح اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مہدی محمودیان کی گرفتاری سے 1 روز قبل انہوں نے ٹیلی گرام پر خبردار کیا تھا کہ 2022ء کے مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے 2 افراد، میلاد آرمون اور نوید نجاران کو 24 گھنٹوں کے اندر پھانسی دیے جانے کا خدشہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید