• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا نے آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

ویانا سے جاری بیان میں چانسلر کارل نے کہا کہ 5 فروری سے ریسٹورنٹس اور دکانیں زیادہ دیر تک کھلی رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں تقریبات میں 25 کے بجائے 50 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

آسٹریا کے چانسلر نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے سے غیر ویکسین شدہ افراد پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی ہوگی۔

چانسلر کارل کا کہنا تھا کہ آسٹریا میں کورونا سے متاثرہ افراد کے اسپتالوں میں داخلے کی تعداد کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریا میں کورونا کیسز تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اسپتال داخلوں میں کمی ہورہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید