• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن صادق خان کی ’پاکستان کیلئے کر ڈالو‘ کی تعریف


میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز کی مہم ’پاکستان کےلیے کر ڈالو‘ کی تعریف کردی۔

میئر لندن کے الیکشن میں تیسری بار کامیابی پر میڈیا سے گفتگو میں صادق خان نے جیو نیوز کی مہم سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے پاکستان کےلیے کرڈالو کو پاکستان کی معیشت کےلیے بہترین اقدام قرار دیا۔

صادق خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں رہنے والوں کو اختلافات کے بجائے اتفاق رائے کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کی بہتری کےلیے مل کر کام کرناچاہیے۔

دوسری طرف صادق خان کی تیسری بار لندن میئر کے الیکشن میں کامیابی کا سرکاری طور پر اعلان کردیا گیا ہے۔

میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد انہوں نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید