• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، فیس نہ بھرنے پر طلباء ہاسٹل سے رات گئے بےدخل


خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے خلاف ہاسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے رات دیر گئے طلباء کو ہاسٹل سے نکال دیا، بیدخل 20 سے زائد طلباء نے رات سردی میں کھلے آسمان تلے ہاسٹل کے لان میں گزاری۔

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ فیسوں میں اضافے کے باعث بروقت فیس نہ بھرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

طلباء کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں سچل سرمست ہاسٹل، جی ایم ہاسٹل، حامی ہاسٹل سے نکال دیا اور تشدد کرکے 10 طلباء کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر الاٹمنٹ کے رہائشی طلباء کو نکالنے کیلئے پولیس کو کہا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں نہ تشدد کیا گیا نہ کسی طالب علم کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید