• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان کے ’کوبرا اسٹائل‘ جشن کا کیا مطلب ہے؟

افغان لیگ اسپنر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی  کرنے والے راشد خان نے منفرد جشن اسٹائل کا راز بتادیا۔

راشد خان مخالف ٹیم کیخلاف کیچ کرنے یا پھر وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز سے جشن مناتے ہیں۔

کراچی کنگز کیخلاف اور گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بھی راشد خان کے جشن کا یہ اسٹائل توجہ کا مرکز رہا۔

ایرن ہالینڈ سے بات چیت میں راشد خان نے اپنے منفرد ’کوبرا اسٹائل‘ جشن کا مطلب بھی بتایا۔

راشد خان کا کہنا تھا کہ پشتو میں ہم کسی باؤلر کی تعریف کرنے کیلئے  ’تم نے سانپ کی طرح وکٹ لی‘ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پشتو زبان کا ایک عام جملہ ہے، جو ہماری ٹیم میں بھی زبان زدِ عام ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کے بعد ایک اور سابق چیمپئن پشاور زلمی کو قلندرز کے ہاتھوں29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور نے مسلسل دوسرا میچ جیتا جبکہ پشاور زلمی کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، دونوں نے تین تین میچ کھیلے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید