• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے عارضہ قلب میں مبتلا بھارتی کامیڈین کا خاص خیال رکھا، رپورٹ

سلمان خان نے عارضہ قلب میں مبتلا بھارتیی کامیڈین کا خاص خیال رکھا، رپورٹ
سلمان خان نے عارضہ قلب میں مبتلا بھارتیی کامیڈین کا خاص خیال رکھا، رپورٹ

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان صرف سینما کی بڑی اسکرین پر ہی لوگوں کی مدد کرتے نظر نہیں آتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

سلمان خان جوکہ ’بینگ ہیومن ‘ کے نام سے اپنی ایک این جی او بھی چلاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سلمان خان حال ہی میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے والے نامور بھارتی کامیڈین سنیل گروور کے قریبی دوست ہیں اور اُنہوں نے کامیڈین کا اسپتال میں علاج کے دوران خصوصی خیال رکھا۔

رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ سلمان خان نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کے سب کچھ ٹھیک ہے، اور اداکارہ کی ایک ٹیم نے کامیڈین کی ہارٹ سرجری کی بھی پوری نگرانی کی‘۔

رپورٹ کے مطابق، اب جبکہ کامیڈین سنیل گروور کو ہارٹ سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہےتو سلمان خان نے ڈاکٹرز کی ٹیم کو کہا ہے کہ کامیڈین کی حالت کی پوری نگرانی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ٹھیک ہے‘۔

خیال رہے کہ نامور بھارتی کامیڈین سنیل گروور دو روز قبل عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں ڈاخل ہوئے تھے جہاں اُن کی ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید