• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی PTI کی درخواست، فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے، جبکہ بکا خیل میں انتخاب 13 فروری کو شیڈول ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کو تحقیقات مکمل ہونے تک الیکشن لڑنے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو امیدوار کھڑا کرنے کا موقع دیا جائے، بکا خیل میں الیکشن ملتوی یا ری شیڈول کر دیا جائے۔

پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے امیدوار مامون رشید کا سیاسی طور پر انتقال ہو چکا ہے، عام انتخابات میں حنیف عباسی کو سزا ہوئی تو الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید