• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔

دوسری جانب سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں۔

قبل ازیں اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں۔ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دے تو یہ درست سمت میں بڑا قدم ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید