ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پُر اعتماد ہیں کہ ایران جنگ کے اہداف تیزی سے حاصل کرلیےجائیں گے۔
کیرولن لیویٹ نے کہا کہ آپریشن اس وقت ختم ہوگا جب تک امریکی صدر کے طے شدہ مقاصد پورے نہیں ہوجاتے۔
تر جمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امر یکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور توانائی کی ٹیم مارکیٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ٹرمپ اور توانائی ٹیم کا مزید آپشن پر غور جاری ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 10 روز کے دوران ایران جنگ میں 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔