• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز اور سلطانز کی گراؤنڈ میں ہی نماز جمعہ کی ادائیگی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان سپُر لیگ کی ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پریکٹس کیلئے  نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں۔

 پریکٹس سے قبل دونوں ٹیموں نے گراؤنڈ میں ہی نماز جمعہ ادا کی، ملتان سلطانز کے مینجر نے امامت کی جبکہ مشتاق احمد نے جمعہ کی اذان دی۔

غیرملکی کھلاڑیوں عمران طاہر اور راشد خان نے بھی جمعہ کی نماز ادا کی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 7 کے گیارہویں میچ میں آج ہوم ٹیم کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے سامنا ہوگا۔

 کراچی نے ایونٹ میں ابھی تک اپنی جیت کا کھاتہ نہیں کھولا ہے جبکہ اس کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر بھی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید