• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس شہری نے ایک سال پہلے پینشن لینے کیلئے خود کو خاتون ظاہر کردیا

سوئٹرزلینڈ میں شہری نے ایک سال قبل پینشن لینے کیلئے دستاویزات میں اپنی جنس تبدیل کروادی۔

یکم جنوری 2022  میں سوئٹزرلینڈ میں ایک نیا قانون نافذ ہوا ہے جس کے تحت ملک کا کوئی بھی شہری جسے یہ یقین ہو کہ وہ سول اسٹیٹس میں رجسٹر اپنی جنس سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور وہ اپنی جنس کی تبدیلی کے ساتھ اپنے نام کا پہلا حصہ بھی تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ صرف 75 فرانکس ادا کرکے ایسا کرنے کا اہل ہوگا۔ 

تکنیکی طور پر ملک میں ایسے قواعد وضوابط موجود ہیں جو کہ کسی فرد کو غلط مقاصد کے لیے اس نئے قانون کا فائدہ اٹھانے سے روکتے ہیں، لیکن سول سرونٹس پر ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ ایسا کرنے والے شخص کی اس حوالے سے یقین کی تصدیق کرسکے اور عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے ایسا نیک نیتی سے کیا ہے۔

لیکن بدقسمتی سے ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے اور بعض افراد اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں خواتین قانونی طور پر 64 سال کی عمر میں ریٹائر ہوسکتی ہیں، جبکہ مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65  سال ہے۔ 

اس قانون سے فائدہ اٹھانے والے شخص نے یہ بات تسلیم کی کہ اس نے صرف مالی فوائد کے لیے ایسا کیا اور وہ نہیں چاہتا کہ اسے خاتون کے طور پر شناخت کیا جائے۔

اس سے قبل نومبر 2021 میں وزارت قانون کے ایک عہدیدار نے اس قسم کی صورتحال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تھا۔

اب لوگوں نے اس قانون میں موجود دیگر نقائص کی نشاندہی شروع کردی ہے، بشمول اس امکان کے، اب نوجوان لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے بھی اس کا استعمال کریں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید